نعت: ۔
جہاں ہم محمدؐ رقم دیکھتے ہیں
جہاں ہم محمدؐ رقم دیکھتے ہیں
وہیں شانِ لوح و قلم دیکھتے ہیں
یہ عالم مدینے میں ہم دیکھتے ہیں
ہر انساں کو محفوظِ غم دیکھتے ہیں
انہیں دیدہ و دل میں بہم دیکھتے ہیں
مُسلسل کرم ہی کرم دیکھتےہیں
مدینے میں واللہ جو ہم نے دیکھا
فرشتے بھی جنّت میں کم دیکھتےہیں
خوشا سرفرازی، زہے سجدہ ریزی
جبیں وقفِ نقشِ قدم دیکھتے ہیں
بہ عرضِ تمنّائے اذنِ حضوری
بہت چشمِ اخگرؔ کو نم دیکھتے ہیں
٭
No comments:
Post a Comment