اے کاش اڑا کر ہمیں لے جائیں ہوائیں
یہ نعت ابھی جاکے مدینے میں سُنائیں
ہم شہرِ محمّد سے کہیں اور نہ جائیں
اب جاکے وہاں سے کبھی واپس ہی نہ آئیں
تابانیِ خورشیدِ رسالت کی بدولت
ہیں نور علیٰ نور مدینے کی فضائیں
طیبہ کے شب وروز کا جب ذکر کریں ہم
والنجم کی والشمس کی تفسیر سنائیں
گیسو ہوں تصوّر میں تو واللیل پڑھیں ہم
اور چہرۂ انور ہو تو والفجر سنائیں
اخگرؔ زہے رعنائیِ گیسوئے محمدؐ
مائل بہ کرم جیسے ہوں رحمت کی گھٹائیں
٭
Note:
Madinah - Prophet's Mosque - An early 1800 AD Drawing
by: Richard Francis Burton, Author of "History of Sindh"
No comments:
Post a Comment