Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Tuesday, June 2, 2009

اردو کے ایک عظیم شاعر حنیف اخگرؔ کے آخری لمحات


انا للہ و انا الیہ راجعون
"To God we belong and to Him we return."
(Qur'an 2:156)





مرحوم و مغفور سید محمد حنیف اخگرؒ کی کراچی رہائش کے علاقہ کا ایک طائرانہ منظر "ایل" بلاک، نارتھ ناظم آباد




مرحوم کی نیویارک، لانگ آئیلینڈ, نیویارک کی سابق رہائش گاہ ۔۔ ۳ کلفٹن اسٹریٹ


مرحوم کی آخری رہائش گاہ: ڈلاس، ٹیکساس



اردو کے ایک عظیم شاعر حنیف اخگرؔ کے آخری لمحات

اردو کے ایک عظیم شاعر حنیف اخگرؔ کے آخری لمحات: حب دین، اور حب رسول کی ایک حیرت ناک داستان

از: محمد بن قاسم، جستجو میڈیا

ڈلاس، ٹیکساس۔ 1 جون 2009


غمِ دنیا نہ غمِ دل ہیں مسائل میرے
حمدِ رب، نعتِ محمدؐ ہیں مشاغل میرے

ہر وقت ہے اب منظرِ طیبہ مرے آگے
وہ اٹھ گیا حائل تھا جو پردا مرے آگے

تمام عمر میں نعت و سلام لکھتا رہوں
تمام عمر اسی میں تمام ہوجائے

جناب سید محمد حنیف اخگرؔ نماز اور روزہ کا بہت التزام رکھتے۔ ان کی زندگی میں انہیں کبھی بھی نماز سے غفلت کرتے نہیں دیکھا گیا۔ آپ نے متعدد عمرے اور حج ادا کیے۔ حقوق العباد کا بھی اسی طرح خیال رکھتے، جیسے کہ دینی فرائض کا۔

اگرچہ اخگرؔ کہا کرتے کہ ان کی پسندیدہ صنفِ شاعری غزل ہی ہے، وہ ایک نہایت ہی عمدہ حمد و نعت گو شاعر بھی تھے۔ ان کا آخری مجموعہء کلام، خُلقِ مجسم، حمد و نعت، سلام و منقبت پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری اس مجموعہء کلام کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ حمدیہ و نعتیہ و منقبتیہ شاعری اس دیوانگی ء شوق اور جذبہء والہانہ کا تقاضہ کرتی ہے، جو حضور اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی ذات و صفات، اور ان کی ذات و صفات سے مستفید ہونے والے اشخاص کے لیے مخصوص ہے۔ اس نوع کا انتسابِ قلبی و اختصاصِ شخصی سب کو نہیں، کسی کسی کو میسر آتا ہے۔ بحمداللہ حنیف اخگرؔ ملیح آبادی کو یہ نعمت عظمیٰ من جانب اللہ عطا ہوئی۔ اس عطا کو انہوں نے حمد و نعت و منقبت کے وسیلے سے اپنے جسم و جاں کے لیے دائمی دارالصحت اور قلب و روح کے لیے ادبی دارالشفاء بنالیا۔

دین برحق، اسلام سے وابستگی، سنت رسول کی ہمہ وقت پاسداری، اور ایک پاکباز زندگی کے آخری لمحات بہت ہی انوکھے اور نادر رہے۔ جیسا کہ افسانوی ادب میں اور دیگر صوفیانہ ادب میں درویشوں کا تذکرہ آتا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے لوگوں کے سامنے جان، جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ اسی طرح اپنی زندگی کے آخری لمحات میں، جب انہیں عارضی ہوش آیا، جناب حنیف اخگرؔ نے اپنے تمام اہلِ خانہ کو جو ان کے پاس ہسپتال میں موجود تھے، اپنے کمرہ میں آنے کا حکم دیا۔ ایک، ایک سے ہاتھ ملایا، سلام کیا، اور انہیں خدا حافظ کہا۔ اور یہ کہا کہ فرشتے انہیں لینے آچکے ہیں، اور حضورؐ کی سواری آرہی ہے۔ یہ کہہ کر انہوں نے آسماں کی جانب منہ کرتے ہوئے کلمہء شہادت پڑھا، اور اس دنیاء فانی سے رخصت ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اس بارے میں یہ وڈیو بھی ملاحظہ کیجیے۔

جب یہ واقعہ ہمارے علم میں آیا، ہم نے فورآ اس کی تصدیق کے لیے اقدامات کیے۔ اور اس کے بارے میں مطمئن ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس درویش کی یہ افسانوی سی حقیقی داستان آپ تک ضرور پہنچائی جائے۔

دنیا کے انسائیکلوپیڈیا زندگی بعد الموت کے بارے میں مباحث سے بھرے پڑے ہیں۔ تاہم، اس قسم کے محیرالعقول واقعات موجودہ سائنسی اور منطق سے بھرپور دور میں کم کم ہی سننے میں آتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ موصوف کی مغفرت کرے، اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے۔ جناب حنیف اخگرؔ کی زندگی کے بارے میں ان کے عزیزو اقارب، دوستوں اور ملنے جلنے والوں، سب کا ہی کہنا ہے کہ موجودہ دور میں اس قسم کی مومنانہ، درویشانہ، اور متوازن زندگی، اور خاتمہ بالایمان کا تجربہ اور نظارہ نادر چیز ہے۔

آپ اس موضوع (اپنی موت کا یقینی علم، اور کشف الآخرت) پر اگر اپنی رائے کا عمومی اظہار کرنا چاہیں، تو جستجو میڈیا آپ کو ان صفحات پر خوش آمدید کہے گا۔

اس موضوع پر جناب حنیف اخگرؔ کے انتقال پر ملال کی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے
http://akghar.blogspot.com/2009/06/blog-post.html/

مرحوم و مغفور اخگرؒ کی آخری آرام گاہ۔ ریسٹ لینڈ میموریل پارک قبرستان، ڈلاس
-- قائم شدہ ۱۹۲۵
The last resting place of Akhgarؒ
Restland Memorial Park Cemetery, Dallas. (Founded 1925). Only ground level memorial plates are allowed to be installed over the graves, which are themselves kept level to the ground as per the Restland Cemetery founders rules. Cemetery grounds cover over 70 Acres.


No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com