Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Friday, August 7, 2009

حریصِ لذّتِ مہر و وفا تو میں بھی ہوں



یہ اور بات کہ دل کی کلی کبھی نہ کھِلی

گلوں کو دیکھ کے اخگرؔ ہنسا تو مِیں بھی ہوں




حریصِ لذّتِ مہر و وفا تو میں بھی ہوں

جلیسِ تختۂ مشقِ جفا تو میں بھی ہوں


چلا تو سلسلۂ جستجو کبھی نہ رُکا

پئے تعیّنِ منزل رُکا تو مِیں بھی ہوں


کسی کی برہمیِ دل نوازہے درکار

خود اپنے آپ سے برہم ہوا تو میں بھی ہوں


بجا کہ سب سے جُدا ہے تِرا جمال مگر

نگاہِ شوق میں سب سے جُدا تو میں بھی ہوں


ہے بزمِ ناز کا دستور ہی یہی یارو

سبھی ہیں کشتۂ ناز و ادا تو میں بھی ہوں


یہ اور بات کہ دل کی کلی کبھی نہ کھِلی

گلوں کو دیکھ کے اخگرؔ ہنسا تو مِیں بھی ہوں


٭


جستجو – آسان اردو

کُشتہ: ۔۔قتل کئے ہوئے، مقتول، مارے ہوئے؛ (مجازاً) مشتاق، دیوانے۔ ۔

پئے: ۔۔ واسطے، لیے۔



No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com