Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Friday, August 14, 2009

ہے عطر بیز ہوا، ابرِ مُشکبار آیا ... منقبت، خیاباں



منقبت



ہے عطر بیز ہوا، ابرِ مُشکبار آیا

چمن میں لےکے وہُ خوشبوئے زلفِ یار آیا


وفُورِ غنچہ و گُل پر عجب نکھار آیا

خزاں کا دور گیا، مَوسمِ بہار آیا


جہاںمیں دھوم ہے شہ کارِ کردگار آیا

علیؓ کے گھر میں وہ فرزندِ ہونہار آیا


جناب سیّدِ عالم کا دوستدار آیا

وہ سیّدِ الشہدأ ء، فخرِ روزگار آیا


بہر کرن، مہ و انجم لیے ہزار آیا

وہ رشکِ مہر، بِاَنوارِ بے شمار آیا


بہ لحنِ دلکش و گفتارِ خوشگوار آیا

وہ دستگیر، وہ تسکینِ قلبِ زار آیا


زہے کہ اُمّتِ عاصی کا پردہ دار آیا

خوشا کہ مظہرِ حُسنِ جمالِ یار آیا


قدم قدم وہ بہ فکرِ مآلِ کار آیا

نظر نظر بہ کرم ہائے بے شُمارآیا


ہم ایسے سارے فقیروں کا غمگسار آیا

وہ فخرِ فقرِ شہنشاہِ ذی وقار آیا


بعہدِ پُختہ، بہ پیمانِ استوار آیا

وہ جاں نثارِ محمدؐ وفا شعار آیا


یہی نہیں کہ بہتّر ۷۲ کاذمّہ دار آیا

تمام اُمّتِ عاصی کا حق گُزار آیا


حسینؑ فاتحِ میدانِ کارزار آیا

حسین ؑ واقفِ اعجازِ ذوالفقار آیا


حسینؑ حاملِ برکاتِ بے شمار آیا

حسینؑ باعثِ تزئینِ روزگار آیا


درود دل سے لبوں پر بھی بار بار آیا

جب آج جشنِ ولادت میں خاکسار آیا


کچھ آج دل کو مرے اس قدر قرار آیا

وفا حیات بھی کرتی ہے، اعتبار آیا


میں اس کا اہل بھی ہوں، یہ نہ اعتبار آیا

مگر بلایا گیا تھا، سو خاکسار آیا


گُناہ گار بطرزِ گناہ گار آیا

وفورِ جود و کرم کا اُمّید وار آیا


باہتمام نہیں میں، بحالِ زار آیا

غلام جیسے کوئی پیشِ تاجدار آیا


میں لے کے زُہد نہ دستارِ زر نگار آیا

نہ لے کے کوئی قصیدہ ہی زور دار آیا


بہ عجز اخگرؔ نا اہل و خام کار آیا

کہ لے کے اشکِ ندامت، دلِ فگار آیا


٭



No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com