ہر ایک گوشۂ دل میں شگاف کس نے کیا
وہ جانتے ہیں مگر اعتراف کس نے کیا
ہر ایک گوشۂ دل میں شگاف کس نے کیا
وہ جانتے ہیں مگر اعتراف کس نے کیا
بھڑاس نکلی مگر دل کو صاف کس نے کیا
زمانے بھر کو ہمارے خلاف کس نے کیا
کسی سے صلح و صفائی کی بات کیسے ہو
جواب سب نے دیے اختلاف کس نے کیا
قصور ہو تو بجا ہے معاف کوئی کرے
اگر ہوا ہی نہیں تو معاف کس نے کیا
تمہیں پتا تو ہے اخگرؔ کہ لفظ کیا تھے اور
ہر ایک لفظ کو پیراگراف کس نے کیا
٭
No comments:
Post a Comment