مت چلو تم سنبھل کے دیکھو تو
میرے ارماں کچل کے دیکھو تو
مت چلو تم سنبھل کے دیکھو تو
میرے ارماں کچل کے دیکھو تو
ہار جائیں گے بازیِ دل ہم
تم کوئی چال چل کے دیکھو تو
شمع کی طرح لَو لگائے رہو
نور پھیلاؤ جل کے دیکھو تو
یاد آتی ہیں آپ کی باتیں
لفظ و معنی غزل کے دیکھو تو
ایک روُ پشت آئینہ ہوں میں
تم مجھے رُخ بدل کے دیکھو تو
اس نے دیکھا مری طرف تو رقیب
رہ گیا کیسے جل کے دیکھو تو
قتلِ اخگرؔ پہ تم ملول نہ ہو
دھوم مقتل میں چل کے دیکھو تو
٭
No comments:
Post a Comment