Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Thursday, August 6, 2009

جمالِ یار ہے تنویرِ دو جہاں کے لیے


یہ پردہ دارِ محبّت ہیں آپ کی آنکھیں

کہ رشکِ جام ہیں موجِ مئے رواں کے لیے




جمالِ یار ہے تنویرِ دو جہاں کے لیے

خیالِ یار ہمارے سکونِ جاں کے لیے


یہ اک شُگُون مبارک ہے اس گماں کے لیے

کہ دل میں ہُوک سی اٹھی ہے آشیاں کےلیے


چمن کی یاد نے ہم کو کیا ہے آمادہ

قفس میں جراَتِ تعمیرِ آشیاں کے لیے


خلوص و جہدِ مسلسل توکّل و اُمّید

یہی ہے رختِ سفر اہلِ کارواں کے لیے”


غمِ جہاں، غمِ جاناں، غمِ فراق و وصال

ہزار غم ہیں مری جانِ ناتواں کے لیے



مثالِ ساغر و مینا ہیں اپنے دیدہ و دل

غمِ حیات کی صہبائے ارغواں کے لیے


خدا گواہ یقیناً اٹھارہے ہیں ہم

قفس کا عیشِ اذیّت بھی آشیاں کے لیے


میں اک مٹا ہوا حرفِ غلط سہی لیکن

مری تلاش بھی ہے زیبِ داستاں کے لیے


یہ پردہ دارِ محبّت ہیں آپ کی آنکھیں

کہ رشکِ جام ہیں موجِ مئے رواں کے لیے


تلاشِ نقشِ کفِ پائے یار ہے اخگرؔ

نگاہ و دل نہیں بے تاب کہکشاں کے لیے


٭


No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com