Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Tuesday, July 14, 2009

گویائی کہاں ہے






لبوں کو تابِ گویائی کہاں ہے

مُحبّْت ہی محبّت کی زُباں ہے


یہ کس معراج پر دردِ نہاں ہے

لبوں کی مُسکراہٹ بھی فغاں ہے


مِرا غم ہے عیاں، بالکل عیاں ہے

خموشی بھی اِک اندازِ بیاں ہے


یہ دل پتّھر سمجھتے ہیں جسے آپ

یہ پھولوں سے بھی قیمت میں گراں ہے


فضاؤں میں یہ کس نے سانس لی ہے

مہک سی گُلستاں در گُلستاں ہے


!مِرا خاموش چہرہ تکنے والو

تُمہیں اندازۂ طوفاں کہاں ہے


!مُحبّت میں شُمار یکِ نفس بھی

مُسلسل زندگی کا امتحاں ہے


ہیں ایسے لوگ بھی گُلشن میں جن پر

کلی کا اِک تبسّم بھی گراں ہے


میں اخگرؔ دوجہاں کو بھُول جاتا

مگر اُن کی محبّت درمیاں ہے

٭

No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com