Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Tuesday, July 14, 2009

وفا دینے لگے





جب وہ ظالم خود مجھے دادِ وفا دینے لگے

کیوں نہ اندازِ ستم اس کا مزا دینے لگے


وار اُسی نسبت سے دل پر اور کچھ گہرے ہوئے

لوگ جتنی دستِ قاتل کو دُعا دینے لگے


ہو کچھ اس انداز سے چارہ گری اے چارہ گر

ہر تبسّم دل کے زخموں کا پتا دینے لگے


ہر قدم پر دیکھ کر سرگرمیء پائے طلب

راہ کے کانٹے بھی ہم کو راستہ دینے لگے


!زخمِ تازہ کی طلب تھی مل گیا مرہم ہمِیں

ہم نے کیا مانگا تھا ہم کو آپ کیا دینے لگے


بُوئے گل کا پیرہن ہے برگِ گُل تو کیا عجب

اپنا دامن بھی تِری بُوئے قبا دینے لگے


جتنی اُمّیدوں کی شمعیں تھیں وہ اخگرؔ بُجھ گئیں

یوُں مجھے وہ اپنے دامن کی ہوا دینے لگے


٭

No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com