Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Tuesday, July 14, 2009

کچھ اس طرح آزمانے لگے





تری نگاہ کچھ اس طرح آزمانے لگے

کہ درد بڑھ کے مِرا حوصلہ بڑھانے لگے


تیری نگاہ خود اپنی جگہ ہے خاکِ شفا

اگر نہیں تو مِری خاک ہی ٹھکانے لگے


نگاہِ جلوہ طلب کا بھرم نہ کھُل جائے

وہ بے نقاب کہیں سامنے نہ آنے لگے


یہ آرزو تھی کہ اِک لمحہ تجھ سے بات کریں

اس انتظار میں ہم کو کئی زمانے لگے


قفس کا عیشِ اذّیت اٹھائے کون بھَلا

اگر ہوائے چمن سب کو راس آنے لگے


خیالِ کُوچہء جاناں جو ایک بار آیا

تو بار بار قدم اپنے ڈگمگانے لگے


تلاشِ زیست میں ہم منزلِ حیات سے بھی

گزر گئے ،چلو اچھا ہوا ٹھکانے لگے


اگر وہ زلف کو شانوں پہ اپنے بکھرادیں

تو رات کیا ہے ستاروں کو نیند آنے لگے


جو بزمِ ناز سے اُٹھّے تو اس طرح اخگرؔ

غبار جیسے سرِ دشت اُڑ کے جانے لگے


٭


No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com