Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Saturday, June 13, 2009

Ahmed Nadeem Qasmi: Chiraghan - Tribute احمد ندیم قاسمی: تقریظ ۔۔ چراغاں


احمد ندیمؔ قاسمی

تقریظ





حنیف اخگرؔ کی غزل میری نظر میں جگر مرادآبادی اور اصغر گونڈوی کی غزل کی توسیع ہے۔ رنگ و آہنگِ تغزّل وہی ہے مگر ان کی غزل کے ایک ایک شعر میں ان کی بھرپور انفرادیت کچھ اس خوبی سے اظہار پاتی ہے کہ شعر کے مفہوم میں آفاق گیر وسعتیں پیدا ہوجاتی ہیں۔


اخگر کی غزل میں حیرت انگیز بے ساختگی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سامنے کی بات سادگی سے کہہ دی گئی ہے مگر اس سادگی میں اتنی گمبھیرتا ہے اور ساتھ ساتھ ہی اتنا جیتا جاگتا عصری شعور ہے کہ یہ غزل اردو کی جدید تر غزل کے جملہ عناصر سے مُزیّن ہوجاتی ہے۔ اس بیدار نگاہی کے ساتھ ساتھ جذبہ و احساس کی باریک سے باریک پرتیں بھی کھلتی محسوس ہوتی ہیں۔


یوں حنیف اخگرؔ کی غزل ظاہر و باطن کی یک جائی کی غزل ہے۔ اور یہ وہ روشن صفت ہے جس نے ان کے پورے کلام کو مُنوّر کررکھا ہے۔


* * *

No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com