چراغاں
سیّد محمّد حنیف اخگرؔ
ملیح آبادی
نقشِ تازہ
دنیائے ادب میں 'چراغاں' کی پذیرائی جس انداز میں ہوئی، وہ میرے لیے اعزاز کے مترادف ہے۔ دوسرے ایڈیشن میں محترم احمد ندیمؔ قاسمی اور جناب راغبؔ مرادآبادی کے منثور اور منظوم تأثّرات، جناب محشرؔ بدایونی کا قطعہء تاریخ، جو بلاشبہ ان کے کمالِ فن کی دلیل ہے، اور برادرم حمایت علی شاعرؔ کا مقالہ [جو نیویارک میں منعقدہ 'چراغاں' کی افتتاحی تقریب میں پڑھا گیا تھا] شامل کرکے میں نے اپنی کتاب کے وقار کو اور بڑھادیا ہے۔
اس کےعلاوہ، اس ایڈیشن کا سرورق بھی دیدنی ہے۔ جو عزیزم پروفیسر اوج کمال کی فکر انگیز جدّت اور حُسن کار جناب رشید کے ہنر کا آئینہ دار ہے۔ اس فن پارے نے کتاب کو اور بھی دیدہ زیب اور معنی آفریں بنادیا ہے۔
میں اُن تمام حضرات کا ممنون ہوں، جنہوں نے اپنے گراں قدر خیالات سے مجھے نوازا،ا ور 'دنیائے ادب' کا بھی، جس کے زیرِ اہتمام 'چراغاں' کا یہ نقشِ تازہ [تیسرا ایڈیشن] قارئینِ کرام تک پہنچ رہا ہے۔
* * *
No comments:
Post a Comment