پذیرائی کے رنگ
-
دیکھنا یہ عشق میں حُسنِ پذیرائی کے رنگ
انجمن در انجمن ہیں میری تنہائی کے رنگ
دل کے ہر گوشے میں جل اُٹھے ہیں زخموں کے چراغ
اللہ اللہ اک مسیحا کی مسیحائی کےرنگ
اس ادا سے آگئے ہیں وہ نظر کے روبرو
اور گہرے ہوگئے ہیں دل کی بینائی کے رنگ
ہو صداقت کا جودعویٰ دیکھ لیجیے آئنہ
آئنے ہی میں نظر آتے ہیں سچّائی کے رنگ
ہر درودیوار پر لکّھا ہوا ہے میرا نام
وجہِ شہرت بن گئے ہیں کتنے رُسوائی کے رنگ
ہر نظر اپنی جگہ خود ایک جلوہ بن گئی
چھا گئے ایسے تمہاری جلوہ آرائی کے رنگ
دیر تک اخگرؔ درِ جاں پر چراغوں کی طرح
روشنی دیتے رہے میری جبیں سائی کے رنگ
٭
No comments:
Post a Comment