Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Saturday, June 20, 2009

پروفیسر منظور حسین شورؔ




چراغاں

پروفیسر منظور حسین شورؔ

فیڈرل بی ایریا، کراچی



حنیف اخگرؔ کے تغزّل کا سب سے امتیازی وصف یہ ہے کہ وہ فکر کو جذبہِ کے ساتھ اور جذبہِ کو فکر کے ساتھ کچھ اس سلیقہِ سےہم آہنگ کردیتے ہیں کہ اُن کی غزل میں نہ عقل اُن کی وارفتگی سے کہیں شرمندہ نظر آتی ہے، نہ اُن کی وارفتگی سے کہیں عقل کو خفّت محسوس ہوتی ہے۔ جن لوگوں کے اندر اپنی ذات کے واسطے سے حیاتِ انسانی کا شعور مفقود ہوتا ہے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مرزا غالبؔ نے بڑے پتے کی بات کہی تھی:۔


پیمانہ برآں رِند حرام است کہ غالبؔ

در بیخودی اندازہء گفتار نہ داند


اخگرؔ صاحب کی بالغ النظری نے ان کو اپنی انا کے حصار سے باہر نکال کر حُسن و عشق کے وجدان کے ساتھ ساتھ وہ بصیرت بھی عطا کی جس کے فیضان سے جہاں اُن کا ایک ہاتھ محبوُب کے ہاتھ میں نظر آتا ہے، وہاں اُن کا دوسر ا ہاتھ زندگی کی نبض پر ہوتا ہے۔ اُن کے تغزّل کا اخلاص،، اور جذبات کی شائستگی کا اندازہ چراغاں کی غزلوں کے اشعار سے لگایا جاسکتا ہے۔


جناب سیّد محمّد حنیف اخگرؔ کی فکر اور جذبات کی ہم آہنگی میں ایسا توازن موجود ہے، جس نے اُن کے تغزّل کو وجدانِ حُسن، اور عرفانِ حیات کی دوآتشہ شراب بنادیا ہے۔


* * *







No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com