-
ڈاکٹر فرمان فتح پوری
خیاباں ۔۔ تغزّل کی خُنک چاندنی
بہ ہر لحاظ قابلِ احترام و بزرگ شاعر جناب سیّد محمّد حنیف اخگرؔ ملیح آبادی کا شعری مجموعہ بعنوان “خیاباں” پیشِ نظر ہے، اور کُشادِذہن و انبساطِ روح، دونوں کا سامان فراہم کررہا ہے۔
بہ اعتبارِ قامت، یہ ایوانِ شعر کا [ایک] چھوٹا سا طاق ہے، لیکن یہ “ انشاۃ نظیفۃ و الفیل جیفۃ” کے مصداق ہے۔
اس میں حمد و نعت و رُباعیات اور قطعات و غزلیات سبھی کچھ شامل ہیں۔ اور مختلف شعری ہئیتوں پر اخگر کی ماہرانہ دسترس پر دال ہیں۔ لیکن تغزُّل کی خُنک چاندنی پوری کتاب پر چھٹکی ہوئی ہے، اور اس امر کی غمّاز ہے کہ شاعر کو غزل سے مناسبتِ خاص ہے۔ اور اُس کے عارفانہ و عاشقانہ مزاج کو “دل پر خوں کی اک گلابی سے” جو مستی و سیرابی مُیسّر آتی ہے، وہ کسی اور وسیلے سے نہیں آتی۔ تبھی تو کہا ہے
-
خیالِ عظمتِ جام و سبو تھا
بوقتِ مئے کشی میں با وضو تھا
سحر دم خواب میں ساقی کو دیکھا
وہ میرے رُو برُو، میں قبلہ رُو تھا
٭
-
Friday, August 14, 2009
ڈاکٹر فرمان فتح پوری: خیاباں ۔۔۔ تغزل کی خنک چاندنی
Version:1.0 StartHTML:0000000168 EndHTML:0000004985 StartFragment:0000000502 EndFragment:0000004968
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment