کریں کیا عرض ہم اے بندہ پرور
سنا کرتے تھے جن کا ذکر اکثر
ہمارے درمیاں محفل نشیں ہیں
مقدر دیدنی ہے آج سرور
تغزل کا ہو ان کے ذکر کیا کیا
تخیل؟ وہ بھی اک سے ایک بڑھ کر
لطافت سادگی نازک خیالی
روانی ہے کہ یہ ہے موجِ کوثر
تکلف برطرف اب خود ہی سن لیں
بیاں ہو کس طرح اندازِ اخگر
http://bazm.urduanjuman.com/index.php?action=printpage;topic=3678.0
No comments:
Post a Comment