Total Pages Published شائع شدہ صفحات


Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click "How to Enjoy this Web Book"

Best Viewed Using Jameel Noori Nastaleeq - Please Click  "How to Enjoy this Web Book"
How to Enjoy this Web Book - Click Above ... اس ویب کتاب سے لطف کیسے اٹھائیں - اوپر کلک کریں

Amazon in association with JUSTUJU presents

English Translations

Webfetti.com

Please Click above for Akhgar Poetry in English

Thursday, June 4, 2009

Itna Shaoor toh Ghame Pinhaan mein Aagaya



اتنا شعور تو غمِ پنہاں میں آگیا





اتنا شعور تو غمِ پنہاں میں آگیا

آغوشِ دل سے دامنِ مژگاں میں آگیا






اتنا شعور تو غمِ پنہاں میں آگیا

آغوشِ دل سے دامنِ مژگاں میں آگیا


دل اشک بن کے دیدۂ گریاں میں آگیا

خورشید جیسے روزنِ زنداں میں آگیا


پھر میرے اپنے آپ میں رہنے کا کیا سوال

جب وہ مرے حریمِ دل و جاں میں آگیا


مجھ کو تو رنگ و بو میں الجھنے سے تھا گریز

میں نے یہ کیا کیا، کہ گلستاں میں آگیا


مرہم کا نام لے کے نہ زخموں کو چھیڑیے

مرہم بھلا کہاں سے نمک داں میں آگیا


عکسِ جمالِ یار بتدریج ذوقِ دید

آنکھوں سے دل میں، دل سے رگِ جاں میں آگیا


کچھ سردمہریِ بتِ کافر کا لطف بھی

پیمائشِ حرارتِ ایماں میں آگیا


وحشت اثر فضا ہے نہ دیوار و در یہاں

بیکار ہی میں گھر سے بیاباں میں آگیا


وہ آگئے تو محفلِ خوباں میں یوں لگا

بدرِ منیر جشنِ چراغاں میں آگیا


پھر بزمِ ناز میں مری توہین کی گئی

ایک اور بال آئینۂ جاں میں آگیا


اخگرؔ جنونِ دشت نوردی کدھر گیا

مجنوں تو میرے خانۂ ویراں میں آگیا


٭


No comments:

Site Design and Content Management by: Justuju Media

Site Design and Content Management by: Justuju Media
Literary Agents & Biographers: The Legend of Akhgars Project.- Click Logo for more OR eMail: Justujumedia@gmail.com